کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان کی بیٹی ایمان طاہر محمود خان،پاکستان یوتھ پیس موومنٹ کے چیئرمین ارباب ناصر حیدر کاسی نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998 کو چاغی کے پہاڑوں میں گونجنے والے دھماکے درحقیقت ایک غیرتمند اور نظریاتی قوم کے ایمان، علم اور ہمت کی صدا تھے ایٹمی دھماکوں نے دشمنوں کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنے دفا ع اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا،مرحوم طاہر محمود خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کو یقینی بنائیں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یوم تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان صرف ایٹمی سائنسدان نہیں وہ پاکستان کے حقیقی سپاہی تھے جنہوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر، ہر دباؤ اور مشکل کے باوجود اس قوم کو ناقابلِ تسخیر بنایا ان کی خدمات کو الفاظ میں سمیٹنا ممکن نہیں پوری قوم ان کی مقروض ہے۔انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر پر ہم اپنے سائنسدانوں، افواجِ پاکستان اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنایاآج 27سال کا عرصہ گزر گیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طور پر الحمد للہ قائم و دائم ہے اور تاقیامت قائم دائم رہے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت محفوظ ہے اور افواج پاکستان کی اس حوالے سے ذمہ داریاں بہترین انداز میں ادا کررہی ہے ملک و قوم کے دفاع و استحکام کیلئے پاک فوج کا کردار انتہائی ذمہ دارانہ اور قابل فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاک فوج نے عوام کے ساتھ ملکر دشمن کو منہ توڑجواب دیا جس پر پاک فوج خراج تحسین کی مستحق ہے۔ انہوں نے جنگ کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ایمان طاہر محمود خان نے کہا کہ مرحوم سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت جاری رکھیں گے،حلقہ کے عوام کے مفاد میں تمام سیاسی فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر شہید شفیق احمد خان اور سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان نے ہمیشہ حلقے کے عوام کی خدمت کی اور انکے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقے کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
28 مئی 1998 ٗ پاکستان اپنے دفا ع اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا،،ایمان طاہر

ٹیگز:
ایمان طاہر
