کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے جوہری پروگرام کا آغاز شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا تھاشہید ذوالفقار علی بھٹو نے تمام عالمی دباؤ کو رد کر کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے سفر کا آغاز کیا تھا، یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے دونوں ادوار میں جو ہری پروگرام پر ہر قسم کے دباؤ کے باوجود کام جاری رکھا 28 مئی 1998 کو چاغی کے پہاڑ پر پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کر کے بھارت کی تکبر اور غرور کو خاک میں ملا دیا پاکستان کو پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے اور اس پروگرام پر خون جگر دینے والے تمام اکابرین ماہرین سائنسدان سیاست دانوں اور پاکستانی قوم کوسلام پیش کرتے ہیں۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک،پارلیمانی سیکرٹریز میر لیاقت لہڑی،عبدالصمد گورگیج، کوئٹہ ڈویژن کے صدرسردارخیرمحمدترین ایڈووکیٹ،ڈویژن جنرل سیکرٹری محمد گل شاہوانی، کوئٹہ ڈسٹرکٹ صدر میرنصیب اللہ شاہوانی، ڈویژن جنرل سیکرٹری اطلاعات احسان اللہ لیبربیورو کے صوبائی صدرشاہ جہان گجر،عبدالجبار خلجی، کوئٹہ ضلعی جنرل سیکرٹری ملک ولی وردگ کوئٹہ سٹی نائب صدر زبیرخان بڑیچ اوردیگر نے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب کی صدارت کوئٹہ ڈویژن کے صدر خیرمحمد ترین ایڈووکیٹ نے کہی۔ انہوں نے کہاکہ یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے فخر کا دن ہے ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے مضبوط دفاع کیلئے پاکستان ایٹمی طاقت بن گیا اب وقت آگیا ہے اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر معیشت بن جائے یوم تکبیر کے موقع پر ہمیں اتحاد ویکجہتی، محنت وہمت برداشت و رواداری کے عزم کا اعادہ کر نا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود پاکستان کے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی تھی انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے عوام گھاس کھالیں گے مگر ایٹمی طاقت ضرور حاصل کریں گے۔۔ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنے ادوارِ حکومت میں دانائی اور بصیرت کے ساتھ جوہری پروگرام کو محفوظ رکھا اور اس کی پیشرفت کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 28مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا اب کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دارایٹمی ملک ہے اور پاکستان نے ہمیشہ یہ بات واضح کی ہے کہ وہ اپنے ملک کی سلامتی اوردفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں قبل بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعدپاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا لیکن پاک فوج اورعوام نے ملکر دشمن کو ایساجواب دیا کہ وہ مدتوں یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے دفاع اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔
جوہری پروگرام کا آغاز شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا ٗ علی مدد جتک، لیاقت لہڑی
ٹیگز:
جوہری
