حب(ڈیلی گرین گوادر)حب کے علاقے ساکران روڈ پر 05 نمبر نالی کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک لڑکی جاں بحق ہو گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والی لڑکی کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے اور تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور جاں بحق لڑکی کو حب سول ہسپتال منتقل کیا۔ مقامی پولیس تھانہ ساکران نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقہ مکینوں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں پولیس ذرائع کے مطابق، فائرنگ کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور جلد ہی مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
حب،فائرنگ سے لڑکی جاں بحق

ٹیگز:
حب
