کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے نوشکی میں چار افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوتے ہوئے کہا ہے کہ قتل کا یہ سفاک واقعہ انسانیت سوز اور قابل افسوس ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، حکومت قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔شاہد رند نے کہا کہنوشکی واقعے کے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا،شاہد رند

ٹیگز:
شاہد رند
