ژوب (ڈیلی گرین گوادر) سابقہ دور حکومت میں اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کے بجائے انفرادی کام ہوئے ہیں جو عوام کو درپیش مسائل کو یکسر نظر انداز کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی حاجی مٹھا خان کاکڑ نے شہر کے مختلف علاقوں میں نالیوں اور روڈوں کی پختگی کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لالا نسیمِ کاکڑ ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل سردار ناصر ناصر سردار عصمت اللہ میاں خیل خدائیداد خان کاکڑ عبداللہ جان کاکڑ مفتی آیاز مندوخیل سمیع اللہ مندوخیل عبداللہ خان کاکڑ شاہ باران مندوخیل فضل آمین مندوخیل عبدالحق صافی سردار رحمت اکا خیل ودیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال کارکردگی عوام کے سامنے آئینے کی طرح عیاں ہے ژوب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر 17 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں جس میں چند ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدگان کو معاوضہ دیا جارہا ہے اور سیلاب میں مرنے والوں کو 80 لاکھ روپے کا چیک لواحقین میں تقسیم کیا گیا ہے میونسپل کمیٹی کے 32 خاکروب کی آسامیاں منظور کیا گیا ہے جس ژوب شہر کی صفائی میں مددگار ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ ژوب کے مختلف دیہاتوں میں 800 واٹر سپلائی سکیمات دیئے گئے ہیں 26 کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی لائن اور ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لیے دئیے گئے ہیں جس سے ژوب کے مختلف علاقے اور شہر کے عوام بجلی کی سہولیات سے مستفید ہونگے میونسپل کمیٹی فنڈز کے 10 کروڑ روپے کی لاگت سے شہر میں گلیوں اور نالیوں کی پختگی پر خرچ ہورہی ہے دو کروڑ روپے کی لاگت سے سنڈے بازار تعمیر ہوگا شہر کے مختلف علاقے خروٹ آباد شیرانی بازار حریفال آباد کاکڑ ٹاؤن اور نیو ابادی میں نالیوں اور روڈوں کی پختگی پر کام جاری ہے تمام تر کام این ایچ اے کی طرز پر معیاری کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ 20 کروڑ روپے کی لاگت سے شہر نیا واٹر سپلائی سکیم مکمل اور شہر کو پانی کا ترسیل شروع ہوا ہے ژوب کے مختلف علاقوں میں 22 ڈیمز بن رہے ہیں 800 سرکاری ملازمتیں مہیا کی گئی ہے جس میں ہر قوم کو آپنا حصہ دیا گیا ہے ژوب کو ڈویژن کا درجہ دینے سے عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل ہونگے 10 کروڑ روپے ہسپتال کی تعمیر اور 13 کروڑ روپے ڈگری کالج کی تعمیر پر خرچ ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ماڈل ہائی اسکول پر انگریز دور سے کام نہیں ہوا ہے آب کروڑوں روپے کی لاگت جدید طرزِ چاردیواری اور کمرے تعمیر کی جارہی ہے تین سالہ حکومت میں نئے سکولز اور ہائی مڈل اور پرائمری اسکولوں کو آپ گریڈ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ژوب میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں عوام کے سامنے ہیں جبکہ سابقہ دور حکومتوں میں شامل سیاسی جماعتیں اپنے 30 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائیگا۔
سابقہ دور حکومت میں اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کے بجائے انفرادی کام ہوئے ہیں ، حاجی مٹھا خان کاکڑ

ٹیگز:
حاجی مٹھا خان کاکڑ
