کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گوادر میں دکان میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گوادر کے ائیر پورٹ روڈ پر بلال مسجد کے قریب ایک دکان میں دکیتی کی واردات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے سمیر الہیٰ گاہک جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان دکان مالک اور گاہکوں سے ایک لاکھ بتیس ہزار روپے نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزما ن کی تلاش شروع کردی گئی۔
گوادر میں دکان میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
گوادر
