اوستامحمد(ڈیلی گرین گوادر)خانپور پل کے مقام پر افسوسناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 15 سالہ لڑکا صدر حسین دشتی جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق نوجوان کا تعلق موج واہ سے تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور اسد اللہ کو گرفتار کر لیا، جس کا تعلق لیہ، پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی سٹی تھانے میں جاری ہے۔ صدر حسین کی نعش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا، اور جیسے ہی میت گھر پہنچی، کہرام مچ گیا۔ علاقہ سوگوار فضا میں ڈوب گیا۔
اوستامحمد،ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم،15 سالہ لڑکا جاں بحق،ڈرائیور گرفتار

ٹیگز:
اوستامحمد
