کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹریc نے بلوچستان میں مقامی اخبارات اور جرائد کی بندش کی مبینہ سازشوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے جمہوری اقدار اور آزادی صحافت پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل بلوچستان کے عوام کی آواز کو دبانے کے مترادف ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے.ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ مقامی اخبارات نہ صرف عوام کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کی نمائندگی کا واحد مثر ذریعہ بھی ہیں۔ ان کی بندش کی کوشش ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ لگتی ہے، جس کا مقصد بلوچستان کو خاموش کرنا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عوام پاکستان پارٹی صحافی برادری اور اخباری اداروں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتی ہے اور اخبارات کے دفاع میں ہر قسم کے احتجاج اور آئینی جدوجہد میں ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اس سازش میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے اور مقامی میڈیا اداروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ بلوچستان کے عوام کو ان کا حقِ اظہار اور اطلاعات تک رسائی برقرار رہ سکے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت صحافی تنظیموں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کرے گی اور ہر فورم پر اس مسئلے کو اجاگر کیا جائے گا تاکہ جمہوری روایات اور آزادی صحافت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
بلوچستان میں مقامی اخبارات کی بندش گھنانی سازش ہے،پروفیسرحلیم صادق

ٹیگز:
پروفیسرحلیم صادق
