پشین (ڈیلی گرین گوادر) ضلع پشین کے علاقے میں 12سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کاریزات امیر حمزہ کے مطابق 25اپریل کو 12سالہ شکیل احمد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے پر لیویز نے بچے کی تلاش شرو ع کی تاہم 27اپریل کو پوٹی ناصران کے مقام پر بچے کی لاش برآمد ہوئی۔لیویز نے تفتیش کے دوران بسم اللہ نامی شخص کی نشاہدہی کر کے تلاش شروع جس پر ملزم قلعہ عبداللہ فرار ہوگیا تاہم بعد میں لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم بسم اللہ نے دوران تفتیش بچے سے ذیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا ہے ملزم کا میڈیکل ٹیسٹ کرنے کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائیگی۔
پشین،12سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار

ٹیگز:
پشین
