کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلندجوگیزئی،حلقہ پی بی 44سے امیدوار و چیف آف گورگیج حاجی میر عبیداللہ گورگیج،حاجی لعل محمد جتک، صوبائی رابطہ سیکرٹری ربانی خلجی،میر خالد خان جمالی نے کہا ہے کہ 8 فروری پیپلز پارٹی کی جیت کا دن ہوگاہمارا مقصد ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کو حاجی عبیداللہ نورزئی،حاجی عبداللہ نورزئی، حاجی عبدالجلیل نورزئی،حاجی عبدالہادی نورزئی اورحبیب اللہ نورزئی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پاکستان پیپلز پارٹی رہنما سلطان اچکزئی،عبدالحمید درانی،میروائس خان کاکڑ، مشتاق احمد بھٹی، اکبرآغا، میر خدائے نظر کبدانی، شاہ زیب، سرپرہ حاجی امین بنگلزئی، چیئرمین عبدالغفار رئیسانی، ندیم خان و دیگر کارکنان موجود تھے۔ انہوں نے پارٹی میں شمولیت کرنے والے حاجی عبیداللہ نورزئی اورانکے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے حلقہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مقصد ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور پی ٹی آئی کے ناکام دورے حکومت کے ستائے ہوئے عوام کو خوشحالی دینا ہے کیونکہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ہی پاکستان پیپلز پارٹی کا وژن ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوام کا اعتماد حاصل کر چکی ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی ہی عوام کی حقیقی جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں اور پارٹی کے نوجوان چیئرمین چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری ملک کے مقبول اور ہر دلعزیز رہنما ہیں جن کی قیادت میں ملک ترقی کی منزلیں طے کریگا۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کیا جانے والا منشور عوامی منشور ہے جس پر کامیابی کے بعد مکمل عمل کیا جائیگا اور عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عوام 8فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے انتخابی نشان”تیر‘‘پرمہرلگاکرانہیں کامیاب بنائیں۔
پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوام کا اعتماد حاصل کر چکی ہیں ہے،سردارسربلندجوگیزئی

ٹیگز:
سردارسربلندجوگیزئی
