ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی علاقے سوئی میں جانی بیڑی کے مقام پر بگٹی قبیلے کے دو گرپوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ سے میر ضلاء خان بگٹی اور میر خان بگٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا مرنے والوں کی لاشیں پی پی ایل ہسپتال سوئی منتقل کر دی گئیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ واقعہ کے بعد دونوں فریقین کے درمیان سخت کشیدگی پائی کا ماحول قائم رہا۔
سوئی،دو گروپوں میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ٹیگز:
سوئی
