ژوب(ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق پر گزشتہ روز ہو نے والے حملے کیخلاف آل پارٹیز ایکشن کمیٹی انجمن تاجران بازار یونین ٹرانسپورٹ یونین اڈہ یونین و دیگر تنظیموں کی کال پر ژوب میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال تمام بازار بند رہے اور معمولات زندگی معطل رہی۔بعد شمس الدین شہید چوک پر احتجاجی جلسہ سے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی اور دیگر یونین کے نمائندوں مولوی سرور خان کاکڑ اختر شاہ امیزئی مولوی پیر محمد ظفر کاکڑ عدالرحیم کبزئی عبدالباقی بھٹو شیرانی حافظ حضرت گل اجمل اعوان نقیب اللہ افغان میروائس خان مولانا عبدالناصر رحیم آغا گروپ کے حکیم شاہ مندوخیل اور حفیظ الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ صاف شفاف انکوائری کمیشن قائم کیا جائے اور دھماکہ کے پیچھے سہولت کاروں کو منظر عام پر لا کر قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ ژوب ایک تاریخی قبائلی علاقہ ہے اور دہشت گردی کی اجازت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے جبکہ42 ارب روپے خرچ کرنے کے باوجودِ دہشتگرد چیک پوسٹوں سے گزر کر کیسا پہنچ گئے ہیں اتنی خطیر رقم خرچ ہونے کے باوجود عوام سیاسی لیڈر شپ محفوظ نہیں جو ملکی اداروں کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ڑوب کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ قبائلی روایات کو برقرار رکھنے ہوئے متحد ہوکر آواز اٹھائی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق پر خودکش حملہ پورے ڑوب ہر حملہ ہے مقررین نے کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڑوب خودکش حملے میں زخمیوں کیلئے فوری طور گرانٹ کا اعلان کریں بصورت دیگر ڑوب کے عوام سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق پر ہو نے والے حملے کیخلاف ژوب میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

ٹیگز:
جماعت اسلامی
