کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ ن کے روکن اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے سما جی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ بزنس کمونٹی کسی بھی ملک اور صو بے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، صنعت، تجا رت،زراعت، گلہ با نی جیسے پیداواری شعبہ جا ت کی ترقی مو جو دہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کا صو بے کی بزنس کمیونٹی کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر محمد ایوب مر یا نی و دیگر سے ملاقات کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ حاجی ولی محمد نورزئی گزشتہ روز ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان پہنچے تو چیمبر کے صدر محمد ایوب مر یا نی و دیگر عہدیداران و ممبران نے انہیں خوش آمدید کہتے ہو ئے کہا کہ مو جو دہ حالات میں بلو چستان میں بزنس کمیونٹی کو مختلف مشکلات اور چیلنجز درپیش ہے جن کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جب تک حکومتی سطح پر قانونی تجا رت کے فروغ کو سہل نہیں بنا یا جا ئے گا اس وقت تک ملک اور صو بے کی معاشی ترقی ممکن نہ ہو گی انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یا فتہ مما لک میں کا روبا ر کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقداما ت کئے جا تے ہیں مگر یہاں ایسا نہیں، ہمیں امید ہے کہ مو جو دہ صو با ئی حکومت کا روبا ردوست اقدامات اٹھا کر ہما رے لئے آ سانی کا سامان کر ے گی۔ اس موقع پر صو با ئی وزیر سما جی بہبو د حاجی ولی محمد نو رزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان اور ان کے کا بینہ کی کو شش اور خواہش ہے کہ صو بے میں پیداواری شعبے روز افزوں ترقی سے ہمکنا ر ہوں، صنعت، تجا رت، زراعت، گلہ با نی، کا ن کنی جیسے پیداواری شعبوں کی ترقی مو جو دہ صو با ئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہو ں نے کہا کہ چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کا صو بے کی بزنس کمیونٹی کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہم صو بے میں کا روبا ر کی ترقی کے لئے چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران و ممبرا ن کی آ را اور تجا ویز کو اولیت دیں گے انہوں نے چیمبر کی کاروباری برادری کے ساتھ قریبی روابط قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مل کر بلوچستان میں معاشی ترقی اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ملا قات کے دوران کا روبا ری ا مور، درپیش مسائل اور تجارتی مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بزنس کمونٹی صو بے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،حاجی ولی محمد نورزئی

ٹیگز:
حاجی ولی محمد نورزئی
