کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) براہوئی قومی موومنٹ کے زیر اہتمام فلسطینیوں اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت چیئرمین شکر خان رئیسانی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ادریس مغل اور دیگر رہنماں نے کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، جن میں اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا تھا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کئی سالوں سے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں معصوم فلسطینی خواتین، بچوں اور دیگر افراد شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی برادری کا مثر اقدام ضروری ہے۔مظاہرین نے اسرائیل کے حملوں کی روک تھام کے لیے اسلامی ممالک کی تنظیموں اور عالمی برادری کی جانب سے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر نعرہ بازی کرتے ہوئے مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں اپنے مطالبات پیش کیے اور پرامن طور پر اپنے احتجاج کا اختتام کیا۔
کوئٹہ،براہوئی قومی موومنٹ کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ٹیگز:
براہوئی قومی موومنٹ
