کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہفتہ کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے ہاں گئے، جہاں انہوں نے ان کے بھائی شہید ولید صالح بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ شہید ولید صالح بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
میر سرفراز بگٹی کی میر رحمت صالح بلوچ کے ہاں آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی

ٹیگز:
میر سرفراز
