بولان(ڈیلی گرین گوادر)بھاگ میں نامعلوم افراد پولیس تھانے پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کچھی رانا محمددلاور کے مطابق بدھ کو بھاگ میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے پردستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکرملزمان کی تلاش شروع کردی۔
بھاگ،نامعلوم افراد پولیس تھانے پر دستی بم پھینک کرفرار

ٹیگز:
بھاگ
