کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ اور پشتون اقوام سالوں سے بلوچستان میں خوشی سے مقیم ہیں سازشی عناصر بلوچ علاقوں کو ملاکر الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کرکے انتشار پھیلاناچاہتے ہیں۔صوبائی ترجمان نے پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچ اور پشتون اقوام کی نمائندہ جماعت ہے،پشتون اضلاع کی نمائندہ جماعتیں بھی بلوچستان میں ہی رہنا چاہتی ہیں،سازشی عناصر بلوچ علاقوں کو ملاکر الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کرکے انتشار پھیلاناچاہتے ہیں ایسی سازشی اور انتشاری گفتگو کرنادونوں اقوام کو آمنے سامنے لانے کی کوشش ہے۔ترجمان نے کہا کہ بلوچ اور پشتون اس وقت دونوں اقوام انتشار کے متحمل نہیں ہوسکتیں خوشحال خان کاکڑ پشتون اقوام کے نمائندہ نہیں خوشحال خان کاکڑ کا صوبے میں ایک سیٹ کا بھی اسٹیک نہیں۔
سازشی عناصر بلوچ علاقوں کو ملاکر الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کرکے انتشار پھیلاناچاہتے ہیں،بی اے پی

ٹیگز:
بی اے پی
