خاران(ڈیلی گرین گوادر)خاران میں دو قبائل میں زمین کے تنازعے پرتصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خاران سی پی روڈ گودانو کے قریب سیاپاد اور کبدانی قبیلے کے درمیان زمین کے تنازعے پر تصادم کے نتیجے میں ایک شخص محمد عالم سیاپاد جاں بحق جبکہ یارمحمد کبدانی زخمی ہوگیا مقامی انتظامیہ نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے۔
خاران،دو قبائل میں زمین کے تنازعے پرتصادم، ایک شخص جاں بحق، دوسرازخمی

ٹیگز:
خاران
