کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے حفاظتی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد پولیس افسران و اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ سریاب میں پولیس موبائل پر حملے کے بعد بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا، جس کی خلاف ورزی پر یہ قدم اٹھایا گیا۔ڈی آئی جی کے حکم پر ایس ایچ او کچلاک کو دو موبائلز میں سوار اہلکاروں سمیت سروس سے ڈس مس کردیا گیا جبکہ ایس ایچ او سول لائن اور موبائل انچارج کوئٹہ بھی نوکری سے فارغ کر دیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اہلکاروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کی سخت کارروائی،بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ نہ پہننے پر افسران و اہلکار نوکری سے فارغ

ٹیگز:
ڈی آئی جی کوئٹہ
