چمن(ڈیلی گرین گوادر)اقوام عالم نے قلم کے زریعے مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا ہے صحافی زرد صحافت سے بالاتر ہوکر بلاتفریق عوام کی خدمت کریں یہ پیغمبرانہ پیشہ ہے جس کی غلط استعمال سے قومیں تقسیم و دست و گریباں ہوسکتی ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اضغر خان اچکزئی نے چمن پریس کلب کے فخر افغان باچاخان پریس کانفرنس ہال کے افتتاحی تقریب سے کیا پریس کلب میں ہال ایم پی اے اضغر خان اچکزئی اور انجنیئر زمرک خان اچکزئی کی زاتی کوششوں اور خصوصی فنڈ سے تعمیر کیا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح ہوا اور اجتماعی دعا کی گئی افتتاحی تقریب سے ایم پی اے اضغر خان اچکزئی سینئر و بزرگ صحافی حاجی عبدالغنی عطار صاحب صحافی جلال اچکزئی، سعیدعلی اچکزئی، عبدالباسط، اے ڈی سی نوید عالم پشتونخوا ملی عوامی پارٹی خوشحال گروپ کے رہنما اعظم خان، حیات خان، انجمن معذورین کے صدر عنایت اللہ بشر دوست ڈی او ایجوکیشن عبدالقدوس اچکزئی انجمن تاجران کے احمد خان اچکزئی، خان امان اللہ خان و دیگر نے خطاب کیا تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی اور قبائلی رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے اصغر خان اچکزئی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہے وہ بلاتفریق زرد صحافت سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت کریں اقوام عالم نے قلم ہی کے زریعے مسائل اجاگر کئے اور ان کا خاتمہ ممکن بنایا اضغر خان اچکزئی نے مذید کہا کہ پچلے 30 سالوں سے ہماری 5 سالہ اقتدار کی کارکردگی کا موازنہ کریں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے اس حکومت نے کئے ہیں ہماری خدمت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے سب سے بڑھ کر چمن شہر کو ضلع کا درجہ دیکر تمام مسائل کا خاتمہ کیاگیا ہے مستقبل میں بھی اس غیور قوم کی بلا تفریق خدمت کرتے رہینگے آخر میں صحافیوں نے عوامی نیشنل پارٹی اور شرکا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
صحافی زرد صحافت سے بالاتر ہوکر بلاتفریق عوام کی خدمت کریں، اصغر خان اچکزئی

ٹیگز:
اصغر خان اچکزئی
