جعفرآباد(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار میں اولڈ بس اسٹینڈ کے قریب قومی شاہراہ سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے ہینڈ گرنیڈ الیکٹرک دکان کے باہر پھینکا اور فرار ہو گئے۔ فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو سیل کر دیا اور دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔واقعے کے بعد قریبی دکانیں اور مارکیٹ بند کرا دی گئیں، تاہم ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنانے کے بعد قومی شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
جعفرآباد،قومی شاہراہ پر ہینڈ گرنیڈ برآمد،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا

ٹیگز:
جعفرآباد
