چمن(ڈیلی گرین گوادر)افغان تارکین وطن کی وطن واپسی کے لیے چمن میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کی۔ اجلاس میں کمانڈر چمن سکاوٹس بریگیڈیئر شکیل احمد سمیت دیگر حکام شریک تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم اپریل سے فیز II نیشنل ایکشن پلان کے تحت افغان کارڈ ہولڈرز اور غیر قانونی مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے چمن ٹرانزٹ سائٹ پر دو ودہولڈنگ کیمپ بنانے پر اتفاق کیا گیا، جن میں سے ایک بارڈر کے قریب اور دوسرا جمال ناصر گرانڈ میں قائم کیا جائے گا۔ڈی سی چمن کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق افغان مہاجرین کو باعزت اور منظم انداز میں واپس بھیجنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال اور حکومتی احکامات کے تحت ان اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
چمن،افغان مہاجرین کی واپسی کے انتظامات مکمل، ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ

ٹیگز:
چمن
