خضدار (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع خضدار میں کوئٹہ،کراچی قومی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے پر کام کرنے والی ایک تعمیراتی کمپنی پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، جس کے بعد کمپنی کی متعدد گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگا دی گئی۔ذرائع کے مطابق، واقعہ خضدار کے علاقے سنی کے قریب پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے نہ صرف مشینری کو نقصان پہنچایا بلکہ موقع پر موجود عملے کی پروفائلنگ بھی کی۔ بعد ازاں، حملہ آوروں نے پیٹرول چھڑک کر گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگا دی اور باآسانی فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق حملے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔
خضدار،قومی شاہراہ پر تعمیراتی کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری نذر آتش

ٹیگز:
خضدار
