کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی صوبے میں محکمہ زکواۃ کی کارکردگی سے نالان، صوبے میں محکمہ زکواۃ کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال مستحقین میں 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے کیلئے محکمہ پر 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں پچھلے 2 سالوں سے مستحقین میں زکوٰاۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔اس بات کا اعلان وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے سائنس کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰاۃ کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زکواۃ بلوچستان میں سالانہ 30 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کرتا ہے، 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے کیلئے محکمہ پر 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں، 30 کروڑ روپے کی تقسیم کے لیے محکمہ زکوٰاۃکے پاس 80 گاڑیاں زیر استعمال ہیں، جبکہ پچھلے 2 سالوں سے مستحقین میں زکوٰاۃکی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی، سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وہ محکمہ زکواۃ ختم کرکے مستحقیں زکواۃ میں 30 کروڑ روپے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے تقسیم کرائیں گے۔
محکمہ زکواۃ ختم کرکے مستحقین زکواۃ میں 30 کروڑ روپے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے تقسیم کرائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
