خضدار (ڈیلی گرین گوادر) ضلع خضدار کے علاقے میں صمند چیک پوسٹ کے قریب ایرانی تیل بردار زمیاد اور پک اپ گاڑی میں تصادم تین افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے لاشوں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے زریعے ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سی پیک خضدار نال روڈ پر صمند چیک پوسٹ کے قریب ایرانی تیل بردار زمیاد اور پک اپ گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق اور جبکہ دو زخمی ہو گئے لاشوں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے زریعے ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت حاجی محمد اسماعیل،حاجی محمد بخش ساکنان کونچ فیروزآباد اور شفیع اللہ قوم پھٹان ساکن فیروزآباد کے ناموں سے ہوئی دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالہ کرکے مقامی لیویز نے تفتیش شروع کر دی۔
خضدار،زمباد اور پک اپ گاڑی میں تصادم،تین افراد جاں بحق،دو زخمی

ٹیگز:
خضدار
