کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعلئ بلوچستان /اجلاس بلوچستان کے معدنی شعبہ میں جلد مذید اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہےدوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے مزید معاہدوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے نگران وزیراعلئ بلوچستان میر علئ مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت محکمہ معدنیات و معدنی ترقی کے محکمانہ امور کا جائزہ اجلاس نگران مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک سیکریٹری محکمہ معدنیات سیدال خان لونی کی اجلاس کو بریفنگ بلوچستان کی قیمتی معدنیات ملک اور صوبے کے معاشی مستقبل کی ضامن ہیں معدنی شعبہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیۓ موثر سٹریٹیجی اپنانے کی ضرورت ہےدنیا بھر کی نظریں بلوچستان کے وسائل پر مرکو ز ہیں بلوچستان میں ریکو ڈک کی طرح مزید معدنی زخائیر بھی ہیں جنہیں دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہےسرمایہ کاروں کو سازگار ماحول دیکر انکا اعتماد مستحکم کرنا ہو گا۔
ریکو ڈک معاہدے سے مزید سرمایہ کار بھی بلوچستان کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں معدنی معاہدوں میں صرف رائلٹی نہیں بلکہ ریکوڈک کی طرح شراکت داری کی طرف جایا جاۓ معدنی معاہدوں میں مقامی آبادی ملک اور صوبے کے مفادات کاتحفظ یقینی بنا یا جاۓ۔
سیندک معاہدے میں مزید بہتری کی گنجائش ہے جسکا فائدہ بلوچستان کو پہنچے معدنی معاہد وں کا فائدہ مقامی آبادی تک نہ پہنچنے کے تاثر کو دورکیا جاۓ۔ معدنیات کی تلاش و ترقی کے مصدقہ ڈیٹا کے حصول کے لیۓ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں محکمہ معدنیات کو سٹریکچرل ریفارمزکے زریعہ عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاۓ۔

