خضدار (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال کالج تحصیل نال بازار میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، موقع سے شواہد اکھٹے کرکے دھماکےکی نوعیت کا معلوم کیاجا رہاہے۔خضدار پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو نال اور خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
خضدار کی تحصیل نال کالج کے قریب دھماکہ،4 افراد جاں بحق،5 زخمی

