تمپ(ڈیلی گرین گوادر)تمپ کے علاقے میں گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق ہوگئے۔ اے سی تمپ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات تمپ کے علاقے میرآباد میں دو لینڈ کروزر جس میں سے ایک میں پٹرول لوڈ تھا آپس میں ٹکرانے کے نیتجے میں 3افراد عبدالوحید سکنہ خضدار، حاصل سکنہ بالیچہ تمپ، عبداللہ سکنہ بالیچہ تمپ جھلس کر جاں بحق جاں بحق ہوگئے۔ انتظامیہ نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اورمزید کارروائی شروع کردی۔
تمپ،گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق

ٹیگز:
تمپ
