لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)لورالائی کی ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کے وژن کے تحت یونیورسٹی آف بلوچستان (یو او بی) لورالائی میں خواتین کے لیے علیحدہ لائبریری سیکشن قائم کر دیا ہے، تاکہ طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی لورالائی پبلک لائبریری میں کتابوں، فرنیچر اور دیگر سہولتوں کی فراہمی بھی کی گئی ہے۔اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے لورالائی میں پہلی خواتین کی لائبریری قائم کی تھی، جس کے بعد مکھتر سب ڈویژن میں بھی پہلی عوامی لائبریری قائم کی گئی۔یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر، اور طلبہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر نے 20 کرسیاں، درجنوں کتابیں، اور دیگر سہولتیں فراہم کیں۔یونیورسٹی انتظامیہ اور وائس چانسلر احسان اللہ کاکڑ نے ضلعی انتظامیہ کے اس تعاون کو سراہا، اور طلبہ نے بھی شکریہ ادا کیا۔ضلعی انتظامیہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور لورالائی کی تعلیمی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرے گیا
ضلعی انتظامیہ کا یونیورسٹی آف لورالائی میں خواتین کے لیے علیحدہ لائبریری سیکشن کا قیام

ٹیگز:
یونیورسٹی آف لورالائی
