اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ایک اور افغان شہری کی شناخت ہو گئی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 28 فروری کو فورسز نے غلام خان کلے میں 14 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، ہلاک دہشتگردوں میں افغان دہشتگرد بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ایک افغان دہشتگرد کا نام مجیب الرحمان عرف منصور ولد مرزا خان تھا، دہشتگرد مجیب افغان گاؤں دندار ضلع چک صوبہ میدان وردک کا رہائشی تھا۔
پاکستانی فورسز کا آپریشن، ہلاک دہشتگردوں میں افغان نائب گورنر کا بیٹا بھی شامل ہونے کا انکشافسکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشتگرد مجیب افغانستان کی نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔
ذرائع کے مطابق 30 جنوری کو بھی پاکستانی فورسز نے افغان دہشتگرد بدرالدین ولد مولوی غلام محمد کو ڈی آئی خان میں ہلاک کیا تھا۔دہشتگرد بدرالدین افغان فوج میں لیفٹیننٹ اور صوبہ باغدیس کے ڈپٹی گورنر کا بیٹا تھا۔

