اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) مکران کوسٹل ہائی وے پر دو مسافرکوچز آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ڈرائیوروں سمیت 3افرادجاں بحق جبکہ 10زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر پھورناکھٹی لیاری کے مقام پر کراچی سے گوا در جانے والی الحنیف کوچ اور گوادر سے کراچی جانے والی شیرجان کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افرادڈرائیور الحنیف کوچ عبدالغنی، ڈرائیور شیر جان کوچ اشفاق اور مسادفر غلام مصطفی سکنہ وندر جاں بحق جبکہ 10مسافرغلام حسین ولد بنی بخش سکنہ کراچی،عاشق ولد حاصل سکنہ تربت، عبدالعالم ولد غورام یار سکنہ مچھر کالونی کراچی،آصف ولد یوسف سکنہ کراچی، نواب ولد نور محمد سکنہ کراچی، منور ولد فقیر محمد سکنہ حب چوکی،نذیر ولد وش دل سکنہ وندر، محمد خان سکنہ وندر، عمران ولد سکنہ قلات،سمات نذیرا سکنہ گوادرزخمی ہوگئیں پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اورزخمیوں و فوری طورپر اوتھل ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
اوتھل،مکران کوسٹل ہائی وے پردومسافر بسیں ٹکرا گئیں،3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

ٹیگز:
اوتھل
