مستونگ +تربت + پشین(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ کے نواحی علاقے لاکھا میں روڈ کنارے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد۔ نامعلوم افراد نے نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا ہے، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت تنویر احمد ولد محمد حسین بنگلزئی کے نام سے ہوئی دریں ا ثناء تربت عبدوئی بارڈر کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، لیویز ذرائع کے مطابق لاش کو شناخت کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔دریں ا ثناء قلعہ بٹے زئی ماندہ کے علاقے سے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ لیویز حکام کے مطابق مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا اور بعد ازاں زمین میں دفنایا گیا تھا۔ لاش کو شناخت کے لیے سول اسپتال پشین منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مستونگ،تربت اور پشین سے 3 لاشیں برآمد

ٹیگز:
لاشیں
