ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) نصیرآبادکے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد تمبو باباکوٹ پولیس تھانے کی حدود گوٹھ محمد شہی فتح آباد میں مبینہ طورپر سیاہ کاری کے الزام میں ایک خاتون اور مرد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
نصیرآباد کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا

ٹیگز:
نصیرآباد
