نوشکی ( اسٹاف رپورٹر ) کسٹم اہلکاروں کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل اور زخمی ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین اور سرکاری نمائندوں ڈپٹی کمشنر ، کمانڈنٹ ایف سی اور ایس پی کے درمیان طویل مزاکرات ہوئے لواحقین کے تینوں مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرتے ہوئے ناخوشگوار واقعے میں ملوث کسٹم اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا واقعہ میں ملوث کسٹم اہلکار کو گرفتار کیا گیا اور واقعہ میں جانبحق نوجوان کو سرکاری طور پر شہید قرار دینے کے لیے اعلی حکام کو تجویز دیدیا جائے گا مزاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین نے چھ گھنٹے سے بند کوئیٹہ تفتان آر سی ڈی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا، اس موقع پر نوشکی کے سیاسی نمائندے بھی موجود تھے۔
نوشکی،کسٹم اہلکاروں کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل اور زخمی ہونے والے نوجوانوں کےلواحقین سے مذاکرات کامیاب، ٹریفک بحال

ٹیگز:
نوشکی
