مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) ضلع مستونگ میں لیویز تھانہ کھڈکوچہ کو نذر آتش کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں مسلح حملہ آورلیویز تھانہ کھڈ کوچہ میں داخل ہوگئے جس کے بعد انہوں نے عملے کو یرغمال بنا کر تھانے کی عمارت، ریکارڈ اور احاطے میں موجود گاڑیوں کو نذر آتش کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور صورتحال کشیدہ رہی ہے۔
مستونگ،لیویز تھانہ کھڈکوچہ کو نذر آتش کردیا گیا

ٹیگز:
مستونگ
