لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) لورالائی پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے ملزم کو گر فتار کر لیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل اف لورالائی رینج نذیر احمد کرد کی خصوصی احکامات اور ایس ایس پی لورالائی آصف حلیم کے ہدایات پر ایس ڈی پی او کلیم جلالزئی کے زیرنگرانی ایس ایچ او لورالائی عبدالرحمن لونی کے سربراہی میں پولیس تھانہ صادق علی شہید ٹیم نے کاروائی کرتے ہوے گزشتہ روز دھوبی گھاٹ لورالائی میں شادی کے دوران معمولی تکرار پر بھتیجے کے فائرنگ سے چاچا زخمی ہوا تھا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ میں نامزد ملزم محمد آصف، محمد طاہر ساکن دھوبی گھاٹ لورالائی کو گرفتار کرلیا، قبضے سے ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا ملزم آصف کیخلاف بغیر الائسنس اسلحہ رکھنے کا الگ مقدمہ درج کرلیا مزید تفتیش پولیس تھانہ صادق علی شہید کررہی ہے۔
لورالائی پولیس کی کاروائی ملزم گر فتار

ٹیگز:
لورالائی
