قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات انتظامیہ کا عبداللہ نیچاری کے ورثا مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات، کوئٹہ کراچی شاہراہ آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا، عبداللہ نیچاری کے قتل کے خلاف لواحقین نے قومی شاہراہ احتجاج کرکے بند کردیا تھا تفصیلات کے مطابق عبداللہ نیچاری کے قتل کے خلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو مظاہرین نے بند کردیا تھا طویل احتجاج کے بعد مظاہرین مذاکراتی ٹیم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہنواز بلوچ اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی ڈی ایس پی منظور احمد مینگل ایس ایچ او پولیس حبیب بابئی ایس ایچ او لیویز جان محمد لانگو ایڈیشنل ایس ایچ او پولیس نذیر احمد عمرانی لائن آفیسر لیویز لائن نعمت اللہ میروانی نائب تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی شامل تھے۔
قلات،انتظامیہ کا عبداللہ نیچاری کے ورثاء سے مذاکرات کامیاب،کوئٹہ کراچی شاہراہ آمدوفت کیلئے بحال

ٹیگز:
قلات
