قلات (ڈیلی گرین گوادر) منگچر میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔لیویز کے مطابق گزشتہ روز منگچر میں لانگو اور کلوئی رند قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سلیم اللہ عبدالباسط سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ فضل الرحمان شدید زخمی ہو گیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشوں اورزخمی کو فور ی طور پر ہسپتال منتقل کیا لیویز کے مطابق واقعے پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔
منگچر، دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ایک زخمی

ٹیگز:
مسلح تصادم
