خضدار(ڈیلی گرین گوادر)وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نعمت اللہ ولد مولوی پسند خان محمد حسنی کے جوان سال بیٹا اپنی محنت مزدوری کی سلسلے میں وڈھ میں تھری پاٹ بور میں کام کررہا تھا کام کے دوران 2 مْسلح موٹر سائیکل سواروں نے نعمت اللہ ولد مولوی پسند خان محمد حسنی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی۔
وڈھ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
وڈھ
