کیچ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع کیچ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں مسلح افراد نے بازار میں فائرنگ کر کے صمد نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔مزید کاروائی جاری ہے۔
کیچ،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
کیچ
