کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ہم بم بندوق سے تنگ آچکے ہیں ہمیں تعلیم چاہیے پارلیمنٹ میں بلوچستان کے عوام کے لیے آواز بلند کررہے ہیں شہید میر سراج رئیسانی کے نقش قدم پر اپنے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں بلوچ لاپتہ افراد اور شہدا کے مسائل میں ایوان بالا میں ان کی آواز اٹھانے کے لیے بلکل تیار ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی والد بھائی یاد تو ضرور آتے ہیں اکیلے آج بھی روتا ہوں مگر دشمن اور لوگوں کو نہیں دکھایا ہے کہ میں اتنا کمزور ہوں انہوں نے ایک مقصد کے لیے قربانی دی تھی اس مقصد کو زندہ رکھنا ہماری کامیابی ہے آج بھی شہید میر سراج رئیسانی کے نقش قدم پر اپنے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں پارلیمنٹ میں بلوچستان کے عوام کے لیے آواز بلند کررہے ہیں شہدا کو اپنے جیب سے اخراجات برداشت کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ میری والدہ تھائی لینڈ کی ہے مجھے تانہ دیا جاتا ہے کہ جمال تھائی لینڈی ہے میری والدہ مجھ سے زیادہ محب وطن پاکستانی ہے ہم بم بندوق سے تنگ آچکے ہیں ہمیں تعلیم چاہیے بلوچ لاپتہ افراد اور شہدا کے مسائل میں ایوان بالا میں ان کی آواز اٹھانے کے لیے بلکل تیار ہوں مجھے صرف بلوچستان کے لوگوں کے لیے امن اور ترقی چاہیے۔
ہم بم بندوق سے تنگ آچکے ہیں،بلوچ لاپتہ افراد اور شہداء کے مسائل ایوان بالا میں اٹھانے کیلئے تیار ہوں،نوابزادہ جمال رئیسانی

ٹیگز:
نوابزادہ جمال رئیسانی
