کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 27فرور ی کو طلب کر لیا گیا۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے آئین کے آرٹیکل (a) 109کے تحت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بروز سوموار مورخہ 27 فروری 2025 سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہو گا جبکہ تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہو گا۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 27 فروری کو طلب

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
