کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان گڈز ٹرک اونر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے 10ویلر گاڑیوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اس فیصلے سے قبل نہ تو ٹرانسپوٹروں کو اعتماد میں لیا ہے اور نہ ہی چیمبر آف کامرس کو اعتماد میں لیا ہے ہم صوبہ بلوچستان سندھ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گڈز ٹرانسپورٹرز نگران وزیر اعظم پاکستان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین اور موٹروے پولیس سے اپیل کرتے ہیں ایکسل والے گاڑیوں پر پابندی کے فیصلے میں ترمیم کیے جائے تاکہ پاکستان کے کاروباری حضرات ٹرانسپورٹ متاثر نہ ہوجائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی عبدالباقی کاکڑ چودھری مقبول حسین خالد خان حاجی عطا اللہ ظاہرشاہ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے حاجی نور احمداشاہوانی نے مزید کہا کہ ہم حکومت کے اس فیصلے سے خوش ہے مگر کچھ ٹرکوں کیلئے اس قانون میں ترمیم کیا جائے اور موٹروے پولیس اور دیگر اداروں کے ناجائز چالانوں اور جرمانوں سے ہمیں نجات دلا یا جائے انہوں نے کہا کہ جرمانوں کو وصول کرنے سے ایکسل لوڈلمٹ کا نفاذ موثر نہیں ہوگا جرمانے وصول کرنے سے ہمارے ملک کی سڑکیں مزید تباہ وبرباد ہوجائیں گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ زیادہ لوڈ والے ٹرکوں ٹرالروں سے مال اتارا جائے۔
ایکسل والے گاڑیوں پر پابندی کے فیصلے میں ترمیم کئے جائے تاکہ ٹرانسپورٹ متاثر نہ ہو،حاجی نور محمد شاہوانی

ٹیگز:
حاجی نور محمد شاہوانی
