کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں بھائی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے نیو سریاب تھانہ کی حدود میں بھائی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے مسماۃ صفیہ بی بی اور منیر احمد کو قتل کر دیا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کوئٹہ، بھائی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا

ٹیگز:
کوئٹہ
