کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اے این پی حکومت میں ہو یا نہ ہو اسمبلی فلور سے لیکر سڑکوں پر عوامی احتجاج کرتی رہے گی لورالائی کے ذمہ داران نے جن نکات پر احتجاج کا فیصلہ کیا تھا وہ کوئی ذاتی جماعتیں مفادات کے حصول کیلئے نہیں بلکہ عوام الناس کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کیلئے تھا اس کاوش پر اپنے تمام دوستوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اپنا احتجاج پرامن طریقے سے ختم کیا جائے۔ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار بابر موسی خیل صوبائی وزیر خزانہ انجنئیر زمرک خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بی ڈی اے اور وٹرانسپورٹ ملک نعیم خان بازئی ضلعی صدر منظور کاکڑ رازمحمد ترہ کئی صوبائی اسمبلی کے سامنے لورالائی تا کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کے شرکا سے احتجاجی کیمپ کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا ہے کہ لورالائی لانگ مارچ کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر حکومتی سطح پر پیش رفت شروع ہو چکا سپیرہ ارغہ روڈ کیلئے ایک ارب روپیہ،مڑہ تنگی ڈیم کی دوبارہ تعمیر کیلئے 50کروڑ،لورالائی کیلئے نادرا منی میگا سنٹر کی منظوری پٹھان کوٹ روڈ پر کام کی رفتار تیز تر سول ہسپتال میں سٹیج سکین مشین کی تنصیب ہوچکا جبکہ میختر سب ڈویژن اور چینجن تحصیل کیلئے سنئیر ایم بی آر سے رپورٹ طلب اور اس پر اسمبلی سیشن کے دوران مزید پیش رفت کی جائیگی اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار بابر موسی خیل نے احتجاج پر بیٹھے شرکا سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی جس پر ضلعی صدر منظور کاکڑ اور دھرنا کے شرکا نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر انہوں نے اپنی قیادت اور ڈپٹی سپیکر کے اس مد میں کی گئی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مذکورہ بالا ایشوز کے حل میں مزید کاوشیں جاری رکھیں گے دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاریکردہ صوبائی بیان میں صوبائی حکومت کی جانب سے اساتذہ کرام کے چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرنے پر صوبائی حکومت صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری اور صوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ اساتذہ کرام کی باعزت طور پر ہڑتال ختم کرانا نیک شگون ہے بیان میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی اولس کو درپیش مسائل پر آواز اٹھاتی رہیگی اساتذہ کرام قابل صد احترام ہے انکے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔
اے این پی حکومت میں ہو یا نہ ہو اسمبلی فلور سے لیکر سڑکوں پر عوامی احتجاج کرتی رہے گی، اصغر خان اچکزئی

ٹیگز:
اصغر خان اچکزئی
