کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے وفد کے ہمراہ آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر مختلف انتظامی معاملات اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے بلوچستان میں قیام امن کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی کارکردگی سراہتے ہوئے ان کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔آئی جی بلوچستان معظم جا ہ انصاری نے صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کو بطور صوبائی مشیر بلدیات انتظامی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،وفدمیں نمائندہ خاص نواب زہری ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری سردار زادہ میر ظفر اللہ خان ساسولی سینیئر بیوروکریٹ محمد ایوب قریشی خان محمد زہری بھی شامل تھے۔
نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کی ملاقات،بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پرگفتگو

ٹیگز:
بلوچستان
