سبی(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ منظم تنظیم متحرک کارکن اور تنظیمی ڈسپلن کسی بھی سیاسی جماعت کی فعالیت اور مکمل سرگرم رہنے کی بنیاد ہوتے ہیں۔نیشنل پارٹی کی تنظیم بہت سے علاقوں میں منظم ہے جس کا دائرہ کار کو بلوچستان بھر میں پھیلانے میں مصروف عمل ہے۔جب مکمل بلوچستان میں نیشنل پارٹی کو متحرک و مضبوط کرنے میں کامیاب ہوگئے تب کوئی بھی غیر سیاسی بندہ و گروہ عوام کے ووٹ کو چوری نہیں کرسکے گا۔ضلعی تنظیمیں اور کارکن انتخابات کی مکمل تیاری رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی سبی کے آفس میں پارٹی عہدیداران وکارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالرسول بلوچ ممبر مرکزی کمیٹی وضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی ممبر مرکزی کمیٹی و ریجنل سیکرٹری نصیر آباد ریجن میران بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری،ممبران ورکنگ کمیٹی یارمحمد بنگلزئی، محمد خان سیلاچی نصیرآباد کے صدر جاگن مغیری۔عبدالرزاق پندرانی،ضلعی جنرل سیکرٹری سبی ملک ریاض بلوچ گہرام بلوچ حاکم شاہ،گیلارام کامریڈ ہدایت بلوچ۔عبداللہ بلوچ اکبر بلوچ منظور بلوچ سمیت دیگر موجود تھے۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ نصیر آباد و سبی ریجن میں روایتی و جاگیردار طبقات نے ہمیشہ دھاندلی سمیت و دیگر منفی طریقوں سے عوام کی ووٹ کی طاقت پر قدغن لگایا۔دونوں ریجن کے نام نہاد منتخب نمائندے ہر حکومت کا حصہ رہے ہیں لیکن ان کے علاقے پسماندگی بدحالی کا عملی نمونہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نصیر آباد ریجن کے مختلف علاقوں میں منظم ہورہی ہے اور عوام نیشنل پارٹی کو ہی نجات دہندہ قرار دے رہی ہے۔کارکن موبلائزیشن کے عمل کو تیز کریں۔بلدیاتی یا عام انتخاب ہوسکتے ہیں۔ نیشنل پارٹی بلدیاتی و عام انتخابات میں بلوچستان کی بڑی جماعت بن کر ابھرے گا۔
نیشنل پارٹی بلدیاتی و عام انتخابات میں بلوچستان کی بڑی جماعت بن کر ابھرے گی،رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
رحمت صالح بلوچ
