کیچ:تربت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو جاں بحق کردیا ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت غلام جان ولد محمد عصا کے نام سے ہوئی ہے۔
فائرنگ کا واقعہ تربت کلاتک کے مقام پر پیش آیا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مرنے والا شخص لیویز اہلکار تھا ا۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

