نوشکی (ڈیلی گرین گوادر)نوشکی تاڑیز کلی محمد یوسف بادینی کے رہائشی خواتین رحیمہ بلوچ ریحانہ بلوچ ا ور آدم خان بادینی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا ممتاز دین بڑیچ نے مل اڈہ میں ہماری ویڈیو بنا کر ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیتا تھا اگر تم نہیں آئی تو میں تمہاری ویڈیو وائرل کرونگا ہم ٹیچنگ ہسپتال کے قریب سے گزر رہے تھے تو ممتاز دین بڑیچ نے مجھے کہا میرے ساتھ گاڑی میں بیٹھو میں تمہاری ویڈو ڈیلیٹ کرونگا وہ اپنی گاڑی میں ہمیں بٹھاکر اپنے گھر لے آیا میں نے اپنے بھائیوں کو صورت حال سے آگاہ کیا تو میرے بھائی فوری طور پر انکے گھر پہنچ گئے اور دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہونے میرے بھائیوں نے ممتاز دین بڑیچ کے ہاتھ باندھ دئیے انھوں نے اپنی اس حرکت پر معافی ا ور اللہ کا واسطہ دیکر معاملہ رفع دفع کرنے کی منت سماجت کی جس پر میرے بھائیوں نے اسے چھوڑ دیا جس کی ویڈیو بھی صحافیوں کو دکھائی لیکن بعد میں پولیس میں اغوا کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرا کر 60 لاکھ روپے تعاون کا ڈرامہ رچا کر پولیس نے ہمارے گھر پر چھاپہ مارکر کر چادر ا ور چار دیواری کی پامالی کرتے ہوئے ھمارے گھر سے 10 لاکھ روپے بھی غائب کر دئیے ا ور میرے تین بھائیوں کو اغوا کے جھوٹے کیس گرفتار کر لیا ا ور ہمارے چار مہمانوں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی ہے انہوں کہا ہمیں انصاف دلایا جائے ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان کورکمانڈر چیف سیکرٹری بلوچستان کمشنر رخشان ڈویڑن سے اپیل کرتے ہیں ہمیں انصاف دلایا جائے ا ور میرے بھائیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ا ور اس کیس ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
میرے بھائیوں پر جھوٹا کیس بنوا کر انہیں گرفتار کیا گیا ہے،آئی جی پولیس انصاف مہیا کریں، رحیمہ بلوچ،ریحانہ بلوچ

ٹیگز:
رحیمہ بلوچ،ریحانہ بلوچ
