کوئٹہ: گلستان میں سیکورٹی فورسز نے ایف سی قلعے کے قریب دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق گلستان میں سیکورٹی فورسز نے ایف سی قلعے کے قریب دہشت گردوں کے حملے کو ناکامیاب بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جو قلعے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں نے علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز کی فوری کارروائی نے بڑے نقصان کو روک دیا۔
گلستان میں سکیورٹی فورسز کے ایف سی قلعے پر حملہ،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

ٹیگز:
گلستان
